watermark logo

Up next

Autoplay

Namaz e Ayat Ka Tarika | 2 Rakat | چاند اور سورج گرہن | Najafi Karbalai | Jabir Ali Najafi |

5 Views • 10/31/22
Share
Embed
videosep
videosep
503 Subscribers
503

#namazeayatkatarika #NajafiKarbalai #jabir_ali_najafi #نماز_آيات #نجفى_كربلائی

تین چیزوں کی وجہ سے نماز آیات واجب ہو جاتی ہے

1? سورج گرہن
2? چاند گرہن، اگرچہ ان کے کچھ حصے کوہی گرہن لگے اورخواہ انسان پر اس کی وجہ سے خوف بھی طاری نہ ہوا ہو تو پھر بھی نماز آیات واجب ہے۔
3? زلزلہ ( احتیاط واجب کی بناپر)اگرچہ اس سے کوئی بھی خوف زدہ نہ ہواہو۔

البتہ بادلوں کی گرج، بجلی کی کڑک، سرخ وسیاہ آندھی اور انہی جیسی دوسری آسمانی نشانیاں جن سے اکثر لوگ خوف زدہ ہو جائیں اور اسی طرح زمین کے حادثات مثلاً زمین کا دھنس جانا اور پہاڑ کا ٹکڑے ٹکڑے ہو جانا جن سے اکثر لوگ خوف زدہ ہو جاتے ہیں ان صورتوں میں بھی (احتیاط مستحب کی بنا پر)نماز آیات ترک نہیں کرنی چاہئے۔

???جب عورت حیض یا نفاس کی حالت میں ہو اور سورج یا چاند کو گرہن لگ جائے یا زلزلہ آجائے تو اس پر نماز آیات واجب نہیں ہے اور نہ ہی اس کی قضا ہے۔


??نماز آیات کی دو رکعتیں ہیں اور ہر رکعت میں پانچ رکوع ہیں ۔ نماز آیات کے پڑھنے کا پہلا طریقہ یہ ہے :

کہ نیت کرنے کے بعد انسان تکبیر کہے اور ایک دفعہ الحمد اور ایک پورا سورہ پڑھے اور رکوع میں جائے اور پھر رکوع سے سر اٹھائے پھر دوبارہ ایک دفعہ الحمد اور ایک سورہ پڑھے اور پھر رکوع میں جائے۔اس عمل کو پانچ دفعہ انجام دے اور پانچویں رکوع سے قیام کی حالت میں آنے کے بعد دوطسجدے بجا لائے اور پھر اٹھ کھڑا ہو اور پہلی رکعت کی طرح دوسری رکعت بجا لائے اورتشہد اور سلام پڑھ کر نماز تمام کرے۔

??نماز آیات کے پڑھنے کا دوسرا طریقہ :
نماز آیات میں انسان نیت کرنے اور تکبیر کہہ کر سورہ الحمد پڑھنے کے بعد ایک سورے کی آیتوں کے پانچ حصے کرے اور اس کے بعد رکوع میں جائے اور پھر کھڑا ہو جائے اور الحمد پڑھے بغیر اسی سورہ کا دوسراحصہ پڑھے اور رکوع میں جائے اور اسی طرح اس عمل کو دہراتا رہے حتیٰ کہ پانچویں رکوع سے پہلے سورے کو ختم کردے مثلاً سورۂ فلق میں پہلے بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ پڑھے: اور رکوع میں جائے۔ اس کے بعد کھڑا ہو اور پڑھے: مِنْ شَرِّ مَاخَلَقَ اور دوبارہ رکوع میں جائے اور رکوع کے بعد کھڑا ہو اور پڑھے: وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ پھر رکوع میں جائے اور پھر کھڑا ہو اور پڑھے: وَمِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِ اور رکوع میں چلاجائے اور پھر کھڑا ہوجائے اور پڑھے: وَمِنْ شَرِّحَاسِدٍ اِذَاحَسَدَ اور اس کے بعد پانچویں رکوع میں جائے اور (رکوع سے) کھڑا ہونے کے بعد دو سجدے کرے اور دوسری رکعت بھی پہلی رکعت کی طرح بجا لائے اور اس کے دوسرے سجدے کے بعد تشہد اور سلام پڑھے ۔

?? اگر کوئی شخص نماز آیات کی ایک رکعت میں پانچ دفعہ الحمد اور سورہ پڑھے اور دوسری رکعت میں ایک دفعہ الحمد پڑھے اور سورہ کو پانچ حصوں میں تقسیم کر دے تو کوئی حرج نہیں ہے

?? نماز آیات پڑھنے والے کے لئے مستحب ہے کہ رکوع سے پہلے اور اس کے بعد تکبیر کہے اور پانچویں اور دسویں رکوع کے بعد تکبیر مستحب نہیں ہے بلکہ مستحب ہے کہ ’’سَمِعَ اللہُ لِمَنْ حَمِدَہ‘‘ کہے۔
?? دوسرے،چوتھے،چھٹے، آٹھویں اوردسویں رکوع سے پہلےقنوت پڑھنا مستحب ہے
اور اگر قنوت صرف دسویں رکوع سے پہلے پڑھ لیا جائے تب بھی کافی ہے۔

■□■□■□■□■□■□■□■□■□■□■

■التماس دعا و سورہ فاتحہ برائے ایصال ثواب و بلندئ درجات مرحومین و مرحومات جزاکم اللہ خیر الجزاء

Please Subscribe Like and Share JazakAllah

بندہ ناچیز خاکی و خاطی جابر علی زکی نجفی نجف اشرف عراق

009647807864061

Show more
0 Comments sort Sort By

Up next

Autoplay